بسواکلیان :(سیکریٹری برائے نشر و اشاعت محمد یٰسین امین کی اطلاع کے
بموجب )اسٹوڈینٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا ملک کی سب سے بڑی مسلم طلباء
تنظیم ہے جو پچھلے تین دہائیوں سے قرآن اور اسوہ رسول ﷺ کے مطابق سماج کی
تشکیل نو کیلئے طلباء اور نوجوانوں کو تیار کرنے کا اہم فریضہ ادا کر رہی
ہے۔ SIOبسواکلیان یونٹ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ایسے طلباء
جنہوں SSLCاور PUCسالِ دوّم کے امتحانات میں نمایاں نمبرات حاصل کرکے اپنے
ادارے میں اوّل اور دوّم مقام حاصل کیا ہے کیلئے اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ
منعقد کر رہی ہے جس کا اہم مقصد طلباء کی اعلیٰ تعلیم کی طرف رہنمائی کرنا
اور اس کامیابی پر ان کی حوصلہ افزائی کرنا
ہے۔ یہ پروگرام بتاریخ 1جون
2014 ء بمقام سمو دیا بھون (نزد پرانی تحصیل آفس) بسواکلیان میں ٹھیک صبح
10:30بجے شروع ہوگااس پروگرام کی صدارت شریمتی Hepshiba Rani اسسٹنٹ کمشنر
بسواکلیان کرینگے ۔ان کے علاوہ مہمانان میں مولانا محمد یوسف الدین کنی
(ناظم علاقہ جماعت اسلامی ہند)،شری گنگنا سوامی (BEOبسواکلیان)، شری ڈاکٹر
GSبھورالے(چیف میڈیکل آفیسر بسواکلیان)،ڈاکٹر KSدتتاتری (پرنسپال نوودیا
اسکول)،محمد عقیل بھدراوتی (ماہر تعلیم،حیدرآبا)اور جناب محمد یوسف الدین
نیلنگے (امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ،بسواکلیان) شریک رہیں گے۔تمام عوام
الناس سے تنظیم یہ خواہش کرتی ہیکہ اس بامقصد پروگرام میں شرکت فرما کر
طلباء کی حوصلہ افزائی کریں۔